چترال (محکم الدین) چترال کرش پلانٹ ایسوسی ایشن نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نئے قوانین کو مسترد کرتے ہوئے اسے زمینی حقائق کے خلاف اور اس شعبے سے وابستہ خاندانوں کی رزق چھیننے کی کوشش قرار دیا ہے۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایسوسی ایشن کے صدر سید خالد حسین جان، جنرل سیکرٹری سفیر اللہ نے ممبران کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال اپنی زمین کی ساخت اور جغرافیائی حالات کی وجہ سے انڈسڑیز ڈیپارٹمنٹ کے نافذ کردہ قوانین پر بالکل پورا نہیں اُترتا۔ روڈ سے دو سو میٹر اور ریور بیڈ سے تین سو میٹر فاصلے پر کرش پلانٹ لگانے کے احکامات چترال جیسے علاقے کے محل وقوع میں بالکل نامناسب، بے معنی اور زمینی حقائق کے بالکل خلاف ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ قانون کے مطابق چترال میں کسی جگہ بھی کرش پلانٹ لگانے کیلئے جگہ دستیاب نہیں۔ چترالی عوام کے دریا بُرد زمینات کو اکشن کی آڑ میں چھیننے کی کوشش میں مصروف ادارے کی طرف سے یہ نیا قانون زخموں پر مزید نمک پاشی کے مترادف ہے۔ اسلئے کرش پلانٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے غریب کُش اور روزگار کُش اقدام کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے انڈسٹریز ڈیپاٹمنٹ کے اعلی حکام کو دعوت دی۔ کہ وہ چترال کی وزٹ کریں، اور اُن مقامات کی نشاندہی کریں،جو روڈ سے 200اور ریور بیڈ سے 300میٹر کا فاصلہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے صوبائی حکومت،متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے پُر زور اپیل کی۔ کہ چترال کے حوالے سے اپنے اس قانون پر نظر ثانی کریں۔ اور اس شعبے سے وابستہ سینکڑوں خاندانوں کا روزگار چھیننے کی کوشش نہ کریں۔ بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات