چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان تحریک انصاف کے ایک بیس رکنی وفد پارٹی کے سینئررہنمارحمت غازی کے زیرقیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک سے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ، گولین گول بجلی گھر،اپرضلع پی ٹی آئی کے تنظیم سازی،ریشن پاورہاوس اوردیگرامورپرتفصیلی گفتگوہوئی۔ اس موقع وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے وفدکویقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ گولین بجلی گھرسے اپرچترال کوبجلی دینے کے لئے واپڈاکے ساتھ تمام امورنمٹایاجائے گاپیڈوصارفین کو کوترجیحی بنیادوں پربجلی دی جائے گی اورریشن ہائیڈوپارمیں بھی کام شروع کرچکاہے کام کی رفتارکومزیدتیزکرنے کی ہدایت کی جائے گی اورپیڈوملازمین کی مستقلی کایقین دہانی کی۔وفدکے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے اپرچترال میں پی ٹی آئی کی الگ ضلعی کابینہ بنانے کی منظوری دی اورتحصیلوں میں بھی نئی تنظیم سازی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپس میں صلح مشورہ کرکے عہدوں کی حتمی لسٹ پیش کریں جس پرغورکیاجائے گاتمام فیصلے ورکروں کے مرضی سے کی جائے گی۔وفدوزیراعلیٰ سے مزیدکہاکہ اپرچترال میں تحصیل موڑکہوکانوٹفیکیشن ہوچکاہے جس میں تحصیل ناظم بھی الگ بنانے کامنظوری دی جائے پاکستان تحریک انصاف تحصیل مستوج میں تحصیل ناظم بنانے کی پوزیشن میں ہے۔جس پروزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بلدیاتی ایکٹ کے تحت فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کی۔صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے حوالے سے بھرپورکرداراداکرنے کابھی عہدکیا۔وفدمیں سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندرالملک،ممبرتحصیل کونسل یوسی چرون سردارحکیم،(ر)صوبیدارمیجرمیربہادر،خیرمحمدسہیل،محمداسلم شیروانی،محمدہاشم،زاربہار،جیب انوار،حاجی مختاراوردیگرشامل تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات