چترال(بشیر حسین آزاد)گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف دروش کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی سینئر نائب صدر حاجی گل نواز منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی امور پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوا۔اجلاس میں کافی غور وخوص کے بعد متفقہ طورپرقراردادمنظور کیا۔
1۔اجلاس میں دروش کو تحصیل کا درجہ دینے پر پاکستان تحریک انصاف دروش کے اراکین نے صوبائی حکومت خاص کر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
2۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف دروش کے تمام ورکرز نے پُرزور مطالبہ کیا کہ دروش تحصیل کیلئے کابینہ تشکیل دی جائے۔تاکہ دروش کے پارٹی ورکرز کے تحفظات اور خدشات کا ازالہ کیا جائے اور پارٹی کو انتشار سے بچایا جائے۔
3۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ خدا نخواستہ کسی سازش کے تحت دروش تحصیل کے لئے الگ کابینہ تشکیل نہ دیا گیا تودروش سے تعلق رکھنے والے ضلعی کابینہ احتجاجاًاستعفیٰ دیں گے۔جس کی تمام تر زمہ داری محمود خان پر عائد ہوگی۔
4۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک دروش تحصیل کیلئے الگ کابینہ تشکیل نہ دیا گیا اس وقت تک یوسیز کے کابینہ نہیں بنائے جائیں گے اور یوسیز کابینہ کو تحصیل سے مشروط کیا گیا۔
اجلاس میں سینئر رہنماؤں اور ورکرز نے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دروش کے پارٹی ورکرز کی تحفظات کو دور کریں اور دروش تحصیل کیلئے الگ کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے،بصورت دیگر پارٹی کے اندر اختلافات ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





