چترال (ظہیرا لدین سے) اہالیان چترال کے لئے خوشخبری، انتظار کی گھڑیاں ختم، اندھیرے اجالوں میں تبدیل، لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ جس کا ذکر داستانوں ہی میں ملے۔ 23جنوری سے گولین گول ہائیڈروپاؤر اسٹیشن کا پہلا یونٹ ٹیسٹنگ کے لئے تیار ہورہا ہے جسے اسی دن سے لویر چترال میں پیسکو کے ٹرانسمیشن لائن میں ڈال دیا جائے گاجس کے ساتھ چوبیس گھنٹے مسلسل بجلی کی دستیابی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ اتوار کے روز گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر جاوید افریدی نے کوغذی کے مقام پر اپنے دفترمیں مقامی صحافیوں کوبتایاکہ چترال گرڈ اسٹیشن تک ٹرانسمیشن لائن کی کامیاب ڈرائی ٹیسٹنگ ہوگئی ہے جبکہ لوڈ ٹیسٹ میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جوکہ23جنوری تک یقینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹنل کے اندر پانی کی بھرائی کاکام شروع کردیا گیاہے اور آنے والے چوبیس گھنٹوں کے اندر جنریٹر کا ٹیسٹ کیاجائے گا۔ پراجی کٹ ڈائرکٹر نے بجلی گھر کے ٹنل کے اندر پانی کی لیکیج کی وجہ سے تکمیل میں تاخیر کی خبرکو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹنل کے اندر کنکریٹ میں 380کے لگ بھگ جائنٹ ہیں کیونکہ ایک دن کے مکمل شدہ کنکریٹ اور اگلے دن کے تیار شدہ کنکریٹ کے درمیان جائنٹ رہ جاتا ہے جس پر واٹر اسٹاپر (water stopper)لگایا جاتا ہے اور پلاسٹک سے بنی ہوئی اس میٹریل میں یہ خاصیت ہے کہ مسلسل پانی میں رکھنے پر یہ پھیلتی جاتی ہے اور یوں لیک ہونے والی مقام پر مضبوطی سے گھیر کر لیکیج کے عمل کو روکتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب پانی پہلی مرتبہ ٹنل سے گزار ا گیا تو جائنٹ کے جگہوں سے پانی کا لیک ہونا لازمی امر تھا مگر واٹراسٹاپروں نے اپنا کام شروع کردیا اور لیکیج رک گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے اواخر تک بجلی گھر کا پہلا یونٹ وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح کے لئے تیار رہے گاجبکہ پیسکو کے لائن میں یہ بجلی 23جنوری سے دستیاب ہوگی۔ اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاہدہ کسی بھی وقت طے پاجائے گا جس کے لئے گفت وشنید جاری ہے جس کے نتیجے میں یا تو پیڈو پیسکو سے اس بجلی گھر کی بجلی خریدے گی یا پیڈو اپر چترال میں اپنی ٹرانسمیشن لائن پیسکوکو کرائے پر دے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ دونوں صورتوں میں اپر چترال کو کوغذی میں سوئچ یارڈ سے4میگاواٹ بجلی دی جائے گی جس کی مقدار میں اضافہ بھی تکنیکی طور پر ممکن ہے۔ اس وقت بجلی گھر کی پیدواری گنجائش کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس وقت پانی کی مقدار میں کمی کی وجہ سے ممکنہ پیدوار 25میگاواٹ جبکہ طلب 11میگاواٹ ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات