چترال (نمائندہ چترال میل) چترال کے معروف شاعر،ادیب،مصنف،مولف،محقق اور استادالاساتذہ مولانگاہ نگاہ مرحوم کی پہلی برسی گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چترال میںانتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عبدالولی خان نے کہاکہ موت حقیقت ہے لیکن بعض افراد کی حیات میں پوری قوم کی زندگی ہوتی ہے۔ مولانگاہ نگاہ بھی ایسی ہی شخصیت تھے۔ ان کی کمی کوچترال کے شعرو ادب اورو ثقافت کے میدان میں ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔ کھو ادب و ثقافت پر ہونے والی یلغار کو روکنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ورنہ یہ ہاتھوں سے نکل جائے گا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھوارادب وثقافت کوفروع دینے میں چترال کے تمام ادبی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔ محبو ب الحق حقی نے کہاکہ والد کے قلمی نسخہ جات اور مسودات محفوظ ہیں جواردو اورکھوارزبان میںمختلف کتابوں کی صورت میں چھا پے جا سکتے ہیں۔اورکئی مسودے چھپائی کے مرحلے میں ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اپنے مرحوم والدکے تمام ہم نشین دوستوں،عزیزوں اورچاہانے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوںکہ ان مشکل لمحات میں ہماری حوصلہ افزائی کرکے ہرغم میں برابرشریک ہوئے۔ ا س موقع پرعنایت اللہ اسیر،فریداحمدرضائ،سفی اللہ اسفی،فداالرحمن فدا،طاہرالدین شادان،محمدکوثرایڈوکیٹ،اقرارالدین خسرو اوردیگرنے مولانگاہ نگاہ مرحوم کی حالات زندگی، بطور ا±ستاد و آفیسرا±ن کی علمی خدمات اور کھوار ادب و ثقافت کے حوالے سے ا±ن کی تحریری اور تحقیقی خدمات پرروشنی ڈالی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات