پشاور (نمائندہ چترال میل)جماعت اسلامی کے رھنما سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور جمعیت علما ء اسلام (ف) ضلع چترال کے امیر مولانا قاری عبد الرحمن قریشی کے درمیان المرکز الاسلامی پشاور میں ملاقات ہو ئی اس موقع پر معاون اطلاعات اخو ند زادہ جمیل، مولانا جاوید حسین ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال اور عبد الحق بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں نے چترال کے اہم مسائل پر گفتگو کی اور متحدہ مجلس عمل کو ضلع چترال میں فعال بنانے کیلئے حکمت عملی پر بھی بات ہو ئی دونوں رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے فوری بعد کابینہ کا اجلاس بلا کر منظوری لینا چاہئے تھی 22 دسمبر 2017 ء کو الیکشن کمیشن کی طرف سے نئے ضلعوں پر پابندی کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے کابینہ سے منظوری کے بعد سیا سی نمبر اسکورنگ کے مترادف ہے نئے ضلع کیلئے ابھی تک کوئی ہوم ورک نہیں کیا گیا اور نہ آئندہ عام انتخابات ہو نے تک کوئی امکان ہے اور نہ ہی نئے ضلع کیلئے کو ئی فنڈز مختص کئے گئے ہیں اس طرح پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے چترالی عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی ہے حالانکہ چترال کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا مطا لبہ چترالی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





