(چترا ل میل رپورٹ) محکمہ تعلیم کے مینیجمنٹ کیڈر کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، صوبائی حکومت نے اپگریڈیشن کی منظوری دیدی۔ہر ضلع میں 1ایگزیکٹیو آفیسر ہوگا۔ ڈی ای او 20، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز 19، سب ڈویژنل آفیسز 18، اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسزگریڈ 17میں اپ گریڈ ہو جائینگے۔محکمہ تعلیم کے انتظامی کیڈر افسران کو ون اسٹیپ اپ گریڈیشن دیدی گئی، انتظامی کیڈر افسران نے صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی تھی۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں تعینات محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے انتظامی کیڈر افسران کو ون اسٹیپ اپ گریڈیشن دیدی گئی ہے جس کے حصول کیلئے انتظامی کیڈر افسران نے صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی تھی۔ جس کی منظوری کے بعد اب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز گریڈ 20میں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزگریڈ 19میں، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسرز گریڈ 18میں اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسرز گریڈ 17میں اپ گریڈ ہو جائینگے جبکہ پرانے نظام کے تحت ہر ضلع میں ایک ایگزیکٹیو ہوگا/ہوگی۔ جے کے ماتحت میل اورفی میل سٹاف ہوگا۔ اس موقع پر مینجمنٹ کیڈر ضلع چترال کے آل ٹیچر ایسو سی ایشن کے صدر مظفر الدین نے تمام انتظامی کیڈ ر افسران کو اپ گریڈیشن کی مبارکباد پیش کی ہے۔ یا د رہے اپ گریڈ ہو کر ترقی پانے والے افسران میں چترال کے دو مردانہ، دو زنانہ (ایس ڈی اوز)، پانچ اے ڈی اوز مردانہ، اور نو اے ڈی اوز زنانہ شامل ہیں۔