دوران ڈیوٹی ٹریفک پولیس کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس چیئرمین عبد العزیز خان کی صدارت میں ہوا جس میں دوران ڈیوٹی ٹریفک پولیس کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔اجلاس میں کرسمس کے موقع پر پولیس کی جانب سے امن و امان بحال رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عبد العزیز خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی بھی صورت میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔پولیس میں اصلاحات سے غریب عوام کو ان کا حق آسانی کے ساتھ مل رہا ہے۔اگر پھر بھی عوام کو پولیس کے خلاف شکایات ہو توسیفٹی کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنے رویوں میں بہتری لائیں اور عوام کے ساتھ ڈیلنگ کے وقت مہذہب رویہ اپنایا کریں۔اجلاس میں ٹریفک حادثات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔