چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے کہا ہے کہ اسامہ شہید اکیڈیمی میں کلاس نہم سے لے کر بی اے، بی ایس سی تک طلباء وطالبات کے لئے اسپیشل ٹیوشن کلاسز اور محکمہ تعلیم میں مختلف کیڈر کی ٹیچنگ اسامیوں میں بھرتی کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کی تیاری کے سلسلے میں کوچنگ کے ساتھ ساتھ اب علاقے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے لینگویج اکیڈمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تناظر میں چینی زبان کی اہمیت اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی ضرورت اور مانگ کے پیش نظر چینی اور انگریزی زبان سیکھنے کے لئے بھی کلاسز شروع کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کی حساسیت اور اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے اکیڈمی انتظامیہ اگلے ہفتے سوشل میڈیا ورکشاپ منعقد کررہی ہے جس میں نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کی ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے آگہی دی جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





