چترال (محکم الدین) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت بنیادی ترجیح ہے اور ہماری کو شش ہے کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ ہسپتال ایسی جگہ ہے۔ جہاں صاف ماحول کی اشد ضرورت ہے۔ اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کی وزٹ کرنے کے موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر رحمان آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم، ٹی ایم او قادر ناصر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے نو تعمیر شدہ ٹراما سینٹر کا جائزہ لیا اور اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ سنٹر کی تیاری کے باوجود اپریشنل نہیں کیا گیا ہے جبکہ ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کو بہت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے ٹراما سنٹرکو اپریشنل کرنے، ہسپتال کے اندر ڈراپ پوائنٹ اور سڑک کو بہتر بنانے کے ساتھ ون وے بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہسپتال کے اندر غیر متعلقہ گاڑیوں کی پارکنگ کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ اور ہسپتال روڈ پر ایمرجنسی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والی گاڑیوں کو پارکنگ کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے این جی او WISHسے بات کی ہے جو ہسپتال میں ادویات سٹور کرنے کیلئے وئیر ہاؤس تعمیر کرے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





