محکمہ تعلیم چترال (مردانہ و زنا نہ) منیجمنٹ کیڈر کے افسروں کا ایک ہنگامی اجلاس۔ منیجمنٹ کیڈر کی اپ گریڈیشن اور ترقی کی حتمی منظوری تک اس کیڈر کے تمام افسروں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) محکمہ تعلیم چترال (مردانہ و زنا نہ) منیجمنٹ کیڈر کے افسروں کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمود عزنوی (ایس ڈی ای او) چترال گزشتہ روزز منعقد ہوا جس میں سکول منیجمنٹ کیڈر ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سکول منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے دیرینہ مطالبہ کیدڑ کی اپ گریڈیشن اور ترقی نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا گیااور اس مطالبے کی منظوری پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ منیجمنٹ کیڈر کی اپ گریڈیشن اور ترقی کی حتمی منظوری تک اس کیڈر کے تمام افسروں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی اور صوبائی ایسوسی ایشن کے ہر فیصلے کی تائید کی جائے گی۔