دروش(نمائندہ چترال میل) دروش پولیس نے گذشتہ دنوں ایک کامیاب کاروائی کے دوران خطرناک آتشین اسلحہ بر آمد کر لی جو کہ ممکنہ طور پر کسی کاروائی کے لئے استعمال ہو سکتی تھی۔ تفصیلات کے مطابقخفیہ اداروں کی رپورٹ پر ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم کی قیادت میں تھانہ دروش کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بلبل حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورافتادہ سرحدی گاؤں جنجریت کوہ میں چھاپہ ماکر ایک گھر سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیا۔برآمد شدہ اسلحے میں RPG7 (راکٹ لانچر)، آر پی جی سیون کے گولے اور فیوز، تین عدد مارک فوربندوقیں، مارک فور کے راؤنڈز، چار عددچھریدار 12 بور بندوقیں اور انکے کارتوس وغیرہ بر آمد کر لئے۔ پولیس کے اس کامیاب کاروائی کے دوران پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کے جوانوں کی معاونت بھی شامل رہی۔ دروش پولیس کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ عوامی حلقوں نے کامیاب کاروائی پر دروش پولیس کو مبارکباد دی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اقدامات کو مزید سخت کیا جائیگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات