پشاور (نمائندہ چترال میل) گولین گول بجلی گھر سے پورے چترال کو بجلی فراہم کرنا مرکزی وصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ محکمہ پیڈو فوری عملی قدم اٹھا کر اپر چترال کیلئے واپڈا سے بلا تا خیر بجلی خریدے اور اپنے 21 ہزار صارفین کو بجلی فراھم کرے۔ جس کا وہ پابند ہے۔ چترال کے منتخب نمائیندے لوگوں کو ریلیف پہنچانے میں بری طرح ناکامی سے دوچار ہیں۔ محکموں کی کار کردگی کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بنا نے کا سلسلہ جاری ہے۔2015ء سے اپر چترال کے صارفین بجلی کی نعمت سے محروم چلی آرہی ہیں۔ صوبائی حکومت، محکمہ پیڈوریشن بجلی گھر کی بحالی میں اپنی ناکامی پر چترالی قوم سے معافی مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار چترال کے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالا کبر چترالی نے ایک اخباری کے ذریعے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال میں بروز، ایون، لوٹکوہ، شیشی اور آرندو یوسیزمیں ابھی تک بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر مہیا نہیں کئے گئے ہیں۔ 35 میگا واٹ بجلی آخر کن کو دیا جا رہا ہے جو واپڈا کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





