چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے جمعہ کے روز چترال شہر کے مضافات میں دروش روڈ پر واقع متعدد ماربل فیکٹریوں کا معائنہ کیا اور ان سے خارج ہونے والے فاضل مواد سے دریائے چترال کی آلودگی کے حوالے سے عوامی شکایات جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ماربل فیکٹریوں میں فاضل مواد کو ٹھکانے لگانے کا محفوظ انتظام نہ ہونے اور ان سے دریائے چترال میں آلودگی کا سبب بننے کی بنا پر ان کو سیل کردیا۔ انہوں نے تمام فیکٹری مالکان کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے مناسب کرنے تک اپنی فیکٹریاں نہیں کھول سکتے جبکہ نئی فیکٹری لگانے والوں پر لازم کردیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے معائنہ کروانے کے بعد ہی فیکٹری میں کام شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دریائے چترال میں ماربل فیکٹریوں اور دوسرے فاضل مواد گرجانے کی وجہ سے دریا میں آلودگی کے سخت نتائج برامد ہوں گے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے اس بارے میں سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال