چترال (محکم الدین) چیف ایگزیکٹیو سرحد رورل سپورٹ پروگرام شہزادہ مسعود الملک نے گورنمنٹ ہائی سکول ایون کی فٹبال ٹیم کو ڈویژن سطح پر کامیابی پر تمام کھلاڑیوں اُن کی منجمنٹ اور چترال کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اور صوبے کی سطح پر بھی اُن کی شاندار کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس پشاور میں ویلج ناظم ایون مجیب الرحمن، ممبر یوتھ ڈسٹرکٹ کونسل چترال عبدالوہاب پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اور کہا۔ کہ ایون کے طلباء کی فٹبال ٹیم کا پور ے صوبے میں ضلع چترال کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے طلباء ٹیم کی اگلے مرحلے میں اخراجات کیلئے اور انعام کے طور پر دو لاکھ روپے کا علان کیا۔ ناظم ویلج کونسل ایون مجیب الرحمن اور عبدالوہاب نے ایون کے نمایندگان اور عوام کی طرف سے شہزادہ مسعود الملک کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔کہ چترال کی تعمیرو ترقی میں آپ نے ہر وقت بھر پور تعاون کیا ہے۔ جس کیلئے لوگ آپ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ گورنمنٹ ہائی سکول ایون کی ٹیم نے پہلے چترال میں انٹر سکولز مقابلوں میں کامیابی حاصل کی، بعد آزان انہوں نے ڈویژن میں بھی اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا۔ اور 23دسمبر سے ہری پور میں صوبے کی سطح پر مقابلوں مٰیں شرکت کریں گے۔