(چترال میل رپورٹ)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا نے اخلاقی، سماجی اور معاشرتی اخلاقیات کے چند موضوعات کو آئندہ نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان موضوعات میں دیواروں، واش رومز اوردروازوں وغیرہ پر لکھائی نہ کریں، عام جگہوں میں پیشاب کرنے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں، سکول اور پبلک مقامات مثلاً بینک اور ڈاکخانہ وغیرہ میں قطار کی پیروی کریں، عوامی جگہوں پر یعنی ہسپتال، لائبریری اور بس سٹیشن جیسے مقامات پر خاموشی اختیار کریں، صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کچرابین استعمال کریں، تمباکو نوشی سے پرہیز کریں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں، غلط پارکنگ نہ کریں، ہسپتالوں، سکولوں اور مساجد جیسے مقامات میں غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں، ٹریفک اشاروں کی تعمیل کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں، پیدل چلنے کیلئے فٹ پاتھ کا استعمال کریں اور سڑک پر چلنے سے گریز کریں، لاؤڈ موسیقی/میوزک سے پرہیز کریں، ہر کام کو بسم اللہ سے شروع کریں، ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں، چغل خوری سے اجتناب کریں، دوسروں کی اشیاء کی حفاظت کریں اور چوری سے اجتناب کریں، اساتذہ کا احترام کریں، غریب اور محتاج لوگوں کی مدد کریں،گھر میں داخل ہوتے وقت اور دوستوں سے ملاقات کرتے ہوئے سلام کی عادت اپنائیں، ہمیشہ مسکرائیں اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں،ادب سے بیٹھا کریں، مناسب لباس استعمال کریں، کھانا ادب سے کھایا کریں،پانی کو گندا اور ضائع ہونے سے بچائیں، لڑنے جھگڑنے سے گریز کریں، کھانا ضائع نہ کریں، مریضوں کی تیمار داری کریں، کسی شخص میں عیب/برائی تلاش نہ کریں، جانوروں پر رحم کریں، مسافر اور اجنبی لوگوں کے ساتھ تعاون کریں، روزانہ ورزش کی عادت ڈالیں، کھیل کود میں حصہ لیں،توانائی کے ذرائع (بجلی، گیس، پٹرول وغیرہ) کو ضرورت کے مطابق استعمال کریں اور پیدل سڑک پار کرتے وقت زیبرا کراسنگ کا استعمال کریں اور سڑک پر چلنے سے گریز کریں شامل ہیں۔
تازہ ترین
- ہوملوئر چترال میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے تھانہ شغور کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا.
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”استاذ الاساتذہ حاجی غلام نبی” ۔۔محمد جاوید حیات
- ہومپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حق میں چترال لوئر میں ریلی نکالی گئی،
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔امتحانی ہال اور ہمارا مستقبل ” ۔۔محمد جاوید حیات
- ہومکراچی سے تعلق رکھنے والے سکالرز نے پولیس خدمت مرکز زرگراندہ میں سوسائیڈ پروینٹیو یونٹ اینڈ جینڈر رسپانس سنٹر آفس کا دورہ
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کا پولیس جوانوں کی شکایات اور عرض و معروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد۔
- ہوملوئر چترال پولیس کے افسران اور جوانوں کے لئے سالانہ چاند ماری کا آغاز
- ہومایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ کی سربراہی میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔” سفیرہ کائی چترال کی مخلص بیٹی “۔۔محمد جاوید حیات