(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت کی تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات اور کارکردگی کا اعتراف الف اعلان کے پانچویں ملک گیر اضلاع کی سطح پر سروے میں خیبر پختونخوا بازی لے گیاجس کا باقاعدہ اعلان گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں ملک کے10ٹاپ اضلاع میں 8اضلاع خیبر پختونخو کے ہیں جبکہ پورے ملک کی سطح پر ہری پور نمبر۔ون پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی میں 10 ٹاپ اضلاع میں خیبر پختونخوا کے 5اضلاع شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ٹائیلٹس اور باؤنڈری وال کی فراہمی میں 10ٹاپ اضلاع میں 6اضلاع خیبر پختونخوا کے ہیں۔ مڈل سکولوں کی انفراسٹرکچر کی فراہمی میں ملاکنڈ ملک بھر میں ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ صوابی دوسرے نمبر پر ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں 78660سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے22.7ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کی۔150 پلے گرؤنڈز تعمیر کئے،10ہزار سکولوں میں کھیلوں کیلئے جگہ فراہم کی،14لاکھ طلباء و طالبات کیلئے فرنیچر کی سہولت مہیا کی گئی۔ اسی طرح سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے40ہزار اساتذہ کی بھرتی کی گئی جبکہ17ہزار مزید اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ مزید برآں 83ہزار اساتذہ کو انگریزی مضامین پر دسترس حاصل کرنے کیلئے خصوصی تربیت دی گئی۔سکولوں میں آئی ٹی لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیاتاکہ سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کو جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کیا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ ساڑھے چار سال کی انتھک محنت سے پاکستان تحریک انصاف حکومت تعلیمی شعبے کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں پورے ملک میں سرفہرست رہا ہے جو ایک اعزاز کی بات ہے۔ تاہم ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی معیار میں بھی سرکاری سکولوں کا معیار بلند کیا جائے اور لڑکوں اور لڑکیوں کے مابین تفاوت دور کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی میں بہتری کی اصل وجہ تمام شعبوں بالخصوص تعلیمی شعبے سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہے۔ بھرتیوں، تقرریوں اور تعیناتیوں کے عمل میں شفافیت لائی گی۔ بائیومیڑک نظام متعارف کرانے کی وجہ سے اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی گئی۔ لڑکیوں کی تعلیم حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ تعلیمی بجٹ کا 70فیصد حصہ لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے طلباء وطالبات کو سکالرشپ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات بھی دیے جا رہے ہیں۔تقریب میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک، وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود، ایم این اے شازیہ مری، سینیٹر عائشہ فاروق، ماہرمعاشیات ڈاکٹر نعیم الحق اور قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
َ><><>
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





