حکومت خیبر پختونخواہ نے ایڈیشنل سیکرٹری غضنفر علی کو عوامی مفاد میں بحیثیت ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق، قانونی اور پارلیمانی تعینات کیا

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوانے محکمہ توانائی و برقیات کے ایڈیشنل سیکرٹری غضنفر علی (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی فوری طور پر عوامی مفاد میں بحیثیت ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق،قانون اور پارلیمانی امور کی ہے۔دریں اثناء حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ محنت،ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبزادہ فخر عالم (بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر (آڈٹ)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیپوٹیشن بنیادوں پر اپنی ہی تنخواہ اور سکیل پر کی ہے۔ان احکامات کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔