چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور دیگر معزز ججوں نے فوری طور پر عوامی مفاد میں سات جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور ان کی نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور دیگر معزز ججوں نے فوری طور پر عوامی مفاد میں سات جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور ان کی نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /سینئر ڈائریکٹر انتظامیہ خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی محمد آصف خان کو تبدیل کر کے انہیں بحیثیت افسر بکار خاص پشاور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد محمد زبیر خان کا تبادلہ کر کے انہیں بحیثیت ایڈیشنل ممبر انسپکشن ٹیم،سیکرٹریٹ برائے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پشاور ہائی کورٹ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بٹ گرام محمد آصفIIکو تبدیل کر کے بطور ڈائریکٹر ویلفیئر سیکرٹریٹ برائے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پشاور ہائی کورٹ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو سید اصغر علی شاہ کا تبادلہ کر کے انہیں بطور ڈائریکٹر ریگولیشنز سیکرٹریٹ برائے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پشاور ہائی کورٹ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حویلیاں (ایبٹ آباد) مسماۃ شہناز حمید خٹک کو تبدیل کر کے بحیثیت قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگوکوبحیثیت ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگواور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بٹ گرام واجد علی خان کو تبدیل کر کے بحیثیت ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بٹ گرام تعینات کیا گیا ہے۔ان امور کااعلان رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کیاگیا۔