محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام نئی گاڑیوں بشمول موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے عمل کو نہایت آسان اورسہل بنایاہے جس کے تحت عوام کواپنی نئی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن نمبر درخواست دینے کے دن ہی جاری کئے جائیں گے۔محمد اعظم خان چیف سیکرٹری خیبرپختونخو

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام نئی گاڑیوں بشمول موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کے عمل کو نہایت آسان اورسہل بنایاہے جس کے تحت عوام کواپنی نئی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن نمبر درخواست دینے کے دن ہی جاری کئے جائیں گے جبکہ موٹرسائیکل صارفین کو رجسٹریشن نمبراورنئی رجسٹریشن بْک24 گھنٹوں کے دوران فراہم کیے جائیں گے۔نئے طریقہ کار کے مطابق رجسٹریشن عمل کو 30 مراحل سے کم کرکے صرف 9 مراحل میں مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں نئی گاڑیوں کی نمبرپلیٹ اوررجسٹریشن بْک کی فراہمی کے لئے درکار6 مہینے کاعرصہ کم ہوکر 45 دن ہوگیاہے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کے حکام کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک 2لاکھ 90 ہزارافراد کوان کی نئی گاڑیوں کے لئے نمبرپلیٹس جاری کی جائیں گی جبکہ ساتھ ہی نئے موٹرسائیکل مالکان کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی موٹرسائیکلوں کے لئے محکمہ سے وہ فوری رجسٹریشن کے لئے رابطہ کریں تاکہ مستقبل قریب میں بغیر نمبرپلیٹ کے موٹرسائیکلوں کے خلاف ہونے والی قانونی کاروائی سے بچ سکیں۔واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے آئندہ سال جنوری میں غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔موجودہ حکومت کے اس فیصلے سے عوام میں اپنے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق پائی جانے والی تشویش کاخاتمہ ہوگااوراپنی نئی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن حاصل کرنے کا عمل انتہائی آسان ہوگا