چترال(بشیر حسین آزاد)عوامی نیشنل پارٹی ضلع چترال کے ایک پُروقار شمولتی تقریب صدر الحاج عید الحسین کی سربراہی میں گاؤں بروزمیں منعقد ہوا۔تقریب میں عوام بروز نے کثیر تعداد میں مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی،جسمیں پی پی پی قابل ذکر ہے۔شمولتی تقریب سے ضلعی صدر کے علاوہ ضلعی کابینہ اور تحصیل کابینہ کے ارکان جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ،ڈاکٹر سردار احمد خان،سید شوکت حسین جان اور عمران حسین نے خطاب کیا۔ضلعی صدر الحاج عیدا لحسین نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ عوام کی جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اے این پی کی خدمات کا اعتراف ہے۔2018ء اے این پی کا ہے،ضلع چترال میں شمولیتی تقریب آئے دن جاری ہے۔یہ پارٹی قائدین کے غیر متنزل کی دلیل ہے۔اُنہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور میں اربوں روپے خرچ کرکے رپیڈ ٹرانزٹ تعمیر کررہا ہے جبکہ چترال میں سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالات کی وجہ سے آئے روز روڈ حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہے ہیں۔حکومت اپنی مدت پورا کررہا ہے۔مگر ضلع چترال پر کسی بھی قسم کی توجہ نہیں دی گئی۔البتہ تختیوں پر تختی لگانے کا میگاپراجیکٹ جاری ہے۔تقریب کے آخر میں صدر نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائی اور تقریب ریلی کی شکل میں اختتام پذیر ہوا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات