چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی چترال ٹاؤن کے صدر اور جنرل کونسلر ویلج کونسل دنین ٹو فتح الرحمن نے کہا ہے۔ کہ لوگو ں کی آمدورفت کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا باعث ہے۔ اور جو لوگ عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی زمینات سڑکوں کیلئے دیتے ہیں۔ اُن کا جذبہ قابل تعریف و آفرین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دنین سنگلاندہ میں لنک روڈ کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا۔ کہ سڑک کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے ویلج کونسل نے فراہم کی۔ جبکہ باقی کام اپنی مدد آپ کے تحت کیا جائے گا۔ اس موقع پر سڑک کا نام سنگین علی روڈ رکھا گیا، جس کیلئے مقامی لوگوں نے رضاکارنہ طور پر زمین فراہم کی۔ جبکہ سڑک کی تعمیر میں کام آنے والی مشینری ایسکیویٹر وغیرہ پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر فضل ربی جان نے خوش محمد کے ذریعے مہیا کرنے کا اعلان کیا۔ مقامی عمائدین نے زمین کی فراہمی پر مالکان زمین اور انجینئر فضل ربی کی طرف سے تعاون کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں آمدو رفت کا ایک بڑا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔ اور لوگوں کو تکلیف سے نجات مل جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





