چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی چترال ٹاؤن کے صدر اور جنرل کونسلر ویلج کونسل دنین ٹو فتح الرحمن نے کہا ہے۔ کہ لوگو ں کی آمدورفت کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا باعث ہے۔ اور جو لوگ عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی زمینات سڑکوں کیلئے دیتے ہیں۔ اُن کا جذبہ قابل تعریف و آفرین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دنین سنگلاندہ میں لنک روڈ کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے کہا۔ کہ سڑک کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے ویلج کونسل نے فراہم کی۔ جبکہ باقی کام اپنی مدد آپ کے تحت کیا جائے گا۔ اس موقع پر سڑک کا نام سنگین علی روڈ رکھا گیا، جس کیلئے مقامی لوگوں نے رضاکارنہ طور پر زمین فراہم کی۔ جبکہ سڑک کی تعمیر میں کام آنے والی مشینری ایسکیویٹر وغیرہ پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر فضل ربی جان نے خوش محمد کے ذریعے مہیا کرنے کا اعلان کیا۔ مقامی عمائدین نے زمین کی فراہمی پر مالکان زمین اور انجینئر فضل ربی کی طرف سے تعاون کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں آمدو رفت کا ایک بڑا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔ اور لوگوں کو تکلیف سے نجات مل جائے گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





