چترال (نما یندہ چترال میل) گولین گول ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ کے متاثریں نے اتوار کے روز کوغذی کے مقام پر اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی جلوس نکالا اور واپڈا کالونی گیٹ کے سامنے جلسہ منعقد کیا جس سے شریف حسین، اعجاز احمد اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ متاثریں کی بحالی کے لئے واپڈ انے جو تین کروڑ روپے کا پیکج کا اعلان کیا تھا، اسے عملی جامہ پہنایا جائے اور پاؤر ہاؤس کے ٹنل سے نکلنے والی اضافی پانی کو ابپاشی اور ابنوشی کے مقاصد کے لئے مقامی آبادی کو دستیاب کیا جائے۔انہوں نے مزید مطالبات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی وجہ سے کئی مقامی مائکرو ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ بند ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے ان متاثریں کو فی الفور بجلی دی جائے۔ انہوں نے ٹاؤر پولز کے متاثرین کے لئے خصوصی پیکج دینے، کلاس فور اور نان ٹیکنیکل اسامیوں پر صرف مقامی افراد کو بھرتی کرنے اور کوغذی اور گولین کے عوام کو بجلی کی رائلٹی دینے کا بھی مطالبہ کیا بصورت دیگر کوہ کے عوام اس بجلی گھر کو 25دسمبر کے دن افتتاح کرنے نہیں دیں گے۔ بعدازاں جلسہ پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات