چترال (نما یندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے جمعہ کے دن بونی کا دورہ کیا اور دسمبر کی 9تاریخ کو ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی آمد کے سلسلے میں بونی شوتار میں اسماعیلی کمیونٹی کے تعمیر کردہ دیدار گاہ کا دورہ کیا اور کام پر اپنی اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیرمین اور ہزہائی نس اور فیملی کی آمد کے موقع پر دربار کے کنوینر اقبال والجی اور ریجنل کونسل کے ضلعی صدر عبدالغفاراور اسماعیلی کمیونٹی کے دوسرے ذمہ داروں امیر افضل خان، امتیاز عالم اور دوسروں نے ان کا استقبال کیا۔ ضلع ناظم نے اس موقع پر کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہزہائی نس کے دورے کے موقع پر دیدار کے لئے آنے والے زائرین کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچانے اور دیدار گاہ کی تعمیر میں ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی حکومت کے پاس دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے بونی اور گرم چشمہ میں دیدار گاہوں کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے گرانٹ کا بھی اعلان کیا اور کمیونٹی کی درخواست پر بونی دیدار گاہ کو ایک فائر بریگیڈ گاڑی کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔ اقبال والجی نے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے ہزہائی نس کے دورے کے انتظامات میں ضلع ناظم کی طرف سے کئے جانے والے پرخلوص کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں ضلع ناظم نے جامع مسجد بونی میں نمازجمعہ کے بعد خطاب کیا۔ ضلع ناظم ہفتے کے روز گرم چشمہ میں دیدار گاہ کا دورہ کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
- ہومہزاروں سال قدیم کالاش تہوار “چلم جوشٹ ” پورے جوش و خروش کے ساتھ وادی رمبور کے معروف ڈانسنگ پلیس (چھارسو) گروم میں شروع ہوا۔
- کھیل*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد*
- ہوملوئر چترال میں 9 مئی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی
- مضامینداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔شراکت داری اور تر قی
- ہومپولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد
- مضامینداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی ۔۔۔پرستان قبل از اسلا م
- تعلیمیونیورسٹی آف چترال کی طرف سے بی ایس پروگرام کی فیسوں میں 57فیصد اضافے کے خلاف طلباء وطالبات سراپا احتجاج بن کر اسے انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں غربت اور بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے
- ہوممادری زبانوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے کام کرنے والا ادارہ فورم فار لینگویج انشیٹیوز کے زیر انتظام چترال میں ایک کثیراللسانی مہرکہ منعقد ہوا۔
- مضامینداد بیداد ۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔ما ضی کا پشاور