دبئی (نما یندہ چترال میل)پاکستان پیپلز پارٹی دبئی کے رہنما نظار ولی شاہ چترالی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس اورگولڈن جوبلی کے موقع پر میں بحیثیت ایک ادنی کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اوران کے رفقائے کاروں کو خراج تحسین اورخراج عقیدت پیش کرتاہوں کہ جنہوں نے اس مشکل دور میں پاکستان پیپلز پارٹی جیسے ایک عظیم پارٹی کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے پسے ہوئے غریب طبقے کو یکجا کیا اوراپنے مختصر دور حکومت میں ملک کو ایک متفقہ اورمکمل آئین سے لیکر ایٹمی پاورتک کی بنیاد رکھی اورملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔ جس کی وجہ سے بھٹو شہید کو تختہ دار تک جانا پڑا۔ اس کے بعد ملک اورپارٹی پر جو برا وقت آیا وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک ڈراؤنا اورناقابل فراموش حقیقت ہے۔ عظیم بھٹو اوران کے ساتھیوں نے جس مقصد کے لئے پارٹی کی بنیاد رکھی تھی آپ کی شہادت کے بعد اس ملک کے ڈکٹیٹروں کے ساتھ ساتھ کچھ اپنوں نے بھی اس عظیم پارٹی کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔جس کی وجہ سے پارٹی اس وقت اپنے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ لیکن ہم مایوس نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کو مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کا فن آتاہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم انشاء اللہ شہید بھٹو کے مشن کو پورا کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات