چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی کی پچاسویں یوم تاسیس چترال میں منائی گئی جس میں پارٹی کے ضلعی صدر ا ور ایم پی اے سلیم خان اوردوسرے قائدین اور کارکنان نے جمہوریت، غریب عوام کی خدمت، اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لئے پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ شہیدوں کی پارٹی ہے جنہوں نے اس ملک کی غریب کے لئے جان کی بازی لگادی اور انہوں نے کبھی اصولوں کی سودا بازی نہیں کی اور نہ ہی ظالم کے آگے سرجھکایا اور نہ کسی سے زندگی کی بھیک مانگی اور اسی سرزمین پر اپنا خون بہادیا۔ ارندو سے لے کر یارخون اور تورکھو تک دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کی گولڈن جوبلی کی مبارک باد دی اور کہاکہ شہید بھٹو کا اسٹائل اپنانے کی کوشش بہت لیڈر کرتے ہیں لیکن ان جیسے کام کرنا کسی کے بس کی بات نہیں جس نے ملک کو 1973ء کو متفقہ آئین دیا اور ملک کو دنیا کا سب سے پہلا اسلامی ایٹمی قوت بھی بنادیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن قوت بے نظیر بھٹو کو شہید کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے لیکن آصف زرداری نے ان کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان کھپے کا نعرہ مستانہ لگاکر یہ ثابت کردیا کہ پی پی پی ہی دراصل وفاق کی علامت جماعت ہے۔ سلیم خان نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت دوغلی پالیسی اور جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہے جوکہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں چترال کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیااور گزشتہ ماہ چترال آکراپر چترال ضلعے کا اعلان کرکے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جبکہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک خود کئی مرتبہ اپر چترال ضلعے کے قیام کو غیر مفید قرار دیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ نئی ضلعے کی قیام کے لئے پانچ کروڑ روپے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس حکومت کے پاس ایک پائی بھی اس مد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بھی صوبائی حکومت میں حصہ دار ہے اور خزانہ اور بلدیات کے اہم قلمدان رکھنے کے باوجود ضلعے کو کچھ نہ دے سکے بلکہ ضلعے کا غیر ترقیاتی فنڈ کو 33کروڑ روپے سے گھٹاکر 13کروڑ روپے کردیا ہے۔ سلیم خان نے پارٹی مخالفین کو مناظرے کا کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ وہ آکر اپنی پارٹی حکومتوں کے ضلع چترال کے لئے انجام دئیے گئے خدمات کو ایک ایک کرکے شمار کرلیں اور ساتھ ہی پی پی پی کی خدمات کو بھی تحمل اور صبر سے سن لیں۔ اس سے قبل محمد حکیم ایڈوکیٹ، مولانا عبداللطیف، قاری نظام الدین، فخر عالم، اکمل بھٹو، شیر جوان، مولانا خلیل الرحمن، شیر عزیز بیگ،شمس الرحمن لال، پرویز لال اور دوسروں نے خطاب کیااورچترال کے لئے پارٹی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کئی افراد مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیاجن میں پاکستان مسلم لیگ سے شیرین تاج فاطمہ دنین، حاجی اقبال آف برنس اور ٹھینگ شین کے شیر عالم لال،جماعت اسلامی دروش سے محمد داؤد شامل ہیں۔ پارٹی کے دیگر لیڈر امیر اللہ خان، سابق ایم پی اے حاجی غلام محمدبھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات