چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے بدھ کے روز چترال میں زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، تاکہ وزیر اعظم کے دورہ چترال تک اس کی تکمیل یقینی بنا یا جائے

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے بدھ کے روز چترال میں زیر تعمیر گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی تاکہ اگلے ماہ کے وسط تک وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ چترال تک اس کی تکمیل کو یقینی بنایاجاسکے۔ انہوں نے اس موقع پر علاقے کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن مستوج کو گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ سے بجلی دینے کے لئے انہوں نے وفاقی حکومت کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل کرالیا ہے جبکہ صوبائی حکومت کے زیر انتظام ادارہ پیڈو کے ساتھ معاہدے کا عمل باقی ہے کیونکہ اس علاقے میں بجلی کی سپلائی پیڈ و کے ساتھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں چترال کے اندر وفاقی حکومت کی فنڈز سے سڑکوں کی تعمیر کے لئے این ایچ اے نے ٹینڈ ر بھی طلب کرلیا ہے جس کے بعد ان منصوبوں کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو ختم ہونا چاہئے۔ اس موقع پر ممبر ضلع کونسل شہزادہ خالد پرویز بھی موجود تھے۔