چترال (نمائندہ چترال میل) ریشن نالے سے براہ راست پانی پینے سے علاقے میں گردوں کی بیماری عام ہوگئی جبکہ کینسر سے متاثر افراد کی تعدا د میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا جوکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران دس سے ذیادہ ہے۔ ریشن میں بیسک ہیلتھ یونٹ کی عوامی کمیونٹی کے صدر نور عالم بابک نے چترال پریس کلب میں میڈیا کو بتایاکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی واٹر سپلائی اسکیم کے ساتھ واٹر ٹینک نہ ہونے کی وجہ سے ریشن کی ڈیڑھ ہزار گھرانے پینے کی صاف پانی سے محروم ہیں اور انہیں انتہائی گدلا پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے جس میں ریت اورمٹی کے ذرات کا تناسب بہت ذیادہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود محکمہ ابنوشی نے واٹر ٹینک تعمیر کرکے پانی کی فلٹریشن اور صفائی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ ریشن بجلی گھر کی پاؤر چینل کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ کلومیٹر ٹنل کا ملبہ ریشن گول کے پانی میں شامل ہوگیا ہے اور پتھر کے ذرات پائپ لائن کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد گردوں کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں پچاس فیصد سے ذیادہ افراد گردوں کے عارضے میں مبتلاہوگئے ہیں اورکینسر کے مریضوں کی تعداد میں بھی برابر اضافہ ہوتا جارہا ہے جن میں اکثریت کا نظام انہظام گدلے پانی کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





