(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں اساتذہ کرام کا مقام انتہائی اعلیٰ اقدار کا حامل ہوتا ہے اور ان کی قدر و منزلت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہی وہ معتبر طبقہ ہے جس نے معاشرے کی علمی تربیت اور راہنمائی کا بیڑ اٹھایا ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت اساتذہ کرام اور پرفیسرز حضرات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اسکے موثر حل کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پروفیسرز کا 5 درجاتی فارمولے کے تحت اپگریڈیشن اور دیگر مراعات کے بارے میں متعلقہ محکمہ سے بھیجی گئی سمری کا محکمہ خزانہ میں جائزہ لیا جائیگا اور اس ضمن میں پروفیسرز حضرات کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز فنانس کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں خیبر پختونخوا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز کی تنظیم کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تنظیم کی ایکشن کیمٹی کے چیئر مین جمشید خان کے علاوہ جنرل سیکرٹری، ممبران و دیگر پروفیسرز حضرات نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز اور دیگر اساتذہ کرام کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 5 درجاتی فارمولا دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جسکے نتیجے میں محکمہ ہذا کا پروفیسر گریڈ 21 تک ترقی کر سکے گا جبکہ مذکورہ اساتذہ کیلئے الاؤنس دینے پر بھی اتفاق ہوا تھا لہٰذا اس سلسلے میں مذکورہ کیس کی ارسال کردہ سمری پر محکمہ فنانس میں جلد از جلد عمل در آمد کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ اساتذہ اور پروفیسرز صاحبان کو ہر طرح کے تعاون کی فراہمی انکی خواہش ہے اور صوبائی حکومت کا مشترکہ وژ ن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کا اس ضمن میں پروفیسرز صاحبان کو کسی بھی طرح کی بے چینی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں اور حکومت ان کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجو کیشن کے پروفیسرز اور اساتذہ اس معاشرے کا حصہ ہیں لہٰذا حکومت ان کے دیرینہ مسائل کا حل چاہتی ہے تا ہم وہ قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت بھی اسی جذبے کے ساتھ کریں جس کی ان سے قوم اور حکومت کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





