اے سی چترال عبدالاکرم نے بازارچیکنگ کے دوران پانچ لکڑی ٹال اورتین دوکانوں کوسیل اورکئی دوکانون کوجرمانہ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے ہفتے کے روزچترال بازارمیں سوختنی لکڑی فروشوں اوردوکانوں کے چیکنگ کے دروران ناقص صفائی معیاری بٹہ نہ رکھنے پر پانچ لکڑی ٹال اورتین دکانوں کوسیل کردیااورتین سوختنی لکڑی فروشوں کوپانچ پانچ ہزارروپے دستی جرمانے کئے۔ا س موقع پرتمام سوختنی لکڑی فروشوں کوسختی سے ہدایت کی کہ تول کے لئے معیاری بٹہ استعمال کریں پتھروغیرہ کوبٹہ کے طورپراستعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے پتھروں کوبطوربٹہ استعال کرنے صفائی کاخیال نہ رکھنے پر پانچ لکڑی فروشوں کے ٹال اورتین دوکانوں کوسیل کردیا۔ انہوں نے لکڑی کا کاروبار کرنے والے ٹل مالکان کو زیادہ مقدار میں لکڑی مارکیٹ پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ چوری چھپے زیادہ قیمت پر جلانے کی لکڑی خرید نے کے بجائے انتظامیہ کی نوٹس میں لائیں آپ کومناسب ریٹ پر لکڑی مل جائے گا۔ مارکیٹ میں اسٹاک اور قیمتوں کو یقینی بنا نے کیلئے با قا عدہ طور پر مانٹرنگ ٹیم بنائی جائے گی۔اے سی نے کہاکہ ضلع کو ایندھن کے حصول میں تشویشناک حد تک مشکلات کا سامنا ہے۔اور سوختنی لکڑی کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باوجود اس کی قلت پر قابو پانے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے اورجلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سردیوں میں چترال کے تمام لکڑی ٹالوں میں کم ازکم 200من سوختنی لکڑی اسٹاک ہوناچاہے اسٹاک میں لکڑی نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ رات کوچوری چھپے لکڑی فروخت کرنے کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی شام 6بجے سے صبح 6بجے تک کوئی اسٹاک والے سوختنی لکڑی فروخت نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ عنقریب چترال کے تمام لکڑی فروشوں کوبلاکرتمام مشکلات مدنظررکھتے ہوئے مناسب ریٹ مقررکیاجائے گاجس میں عوام اوردوکانداروں کومناسب فائدہ ہوگا۔