چترال (محکم الدین ) سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان، سابق ضلع نائب ناظم سلطان شاہ، ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت حیدر علی شاہ، ناظم ویلج کونسل ایون مجیب الرحمن، سابق ناظم دروش حیدر عباس،سابق ناظم مبین الملک وغیرہ نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال میں جنگلات کو بچانے اور ماحولیاتی و موسمی منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے تیس میگا واٹ مفت بجلی چترال کو دی جائے۔ اور بے روزگاری کے خاتمے،ٹیکنکل تربیت کے مواقع، کاٹیج انڈسٹری کے قیام سمیت چترال کی پائیدار ترقی پر توجہ دی جائے۔ چترال پریس کلب میں یک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ گذشتہ کئی سالوں کے تجربات سے یہ ثابت ہو چکی ہے۔ کہ چترال کے مسائل پر حکومتی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس سے مشکلات میں مسلسل اضافی ہو رہا ہے۔ آج بھی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، خشک پائپ لائن، تعلیم و صحت کے مسائل اپنی جگہ پر موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے زندگی مشکل سے مشکل ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ بہت سی سیاسی پارٹیوں پاکستان مسلم لیگ، جے یو آئی، وطن پارٹی وغیرہ نے اُن سے رابطہ کیا ہے۔ اور پارٹی پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے باہم مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاہم جو بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ وہ چترال کی مٹی اور اس کی ترقی کو پیش نظر رکھ کر کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ سی پیک کی وجہ سے کاروباری لوگوں کا ایک جم غفیر چترال کی طرف اُمڈ آیا ہے۔ چترال کے کاروبار اور پہاڑوں پر پہلے ہی قبضہ جمایا گیا ہے، اور جا بجا چترال کی زمینات فروخت ہو رہی ہیں۔جو مستقبل میں چترال کے لوگوں کیلئے درد سر بننے کے خدشات ہیں۔ اس لئے اس عمل کو روکنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا۔ ہم تمام پارٹیوں اور اُن کے قائدین کا احترام کرتے ہیں۔ کسی پر الزام تراشی کے قائل نہیں۔ لیکن یہ بات ضرور ہے۔ کہ چترالی ہونے کے ناتے چترال کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا تمام قائدین پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال کی ترقی ہمارا مقصد ہے۔ اور اس حوالے سے جس طریقے سے اور جس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملے۔ہمیں خوشی ہو گی۔ پریس کانفرنس کے موقع پر حاجی انظر گُل، حاجی مشرف، ریاض کامل، عمران خان، حاجی آمان، انجینئرعظیم اللہ، رحمت زار، فضل کنٹریکٹر، اشفاق احمد، قذافی کنٹریکٹر، قاضی شاکراللہ، ممتاز حسین، فدا احمد اور عبد الحمید وغیرہ بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات