(چترال میل رپورٹ)خیبرپختونخواحکومت نے حکومتی سطح پرکام کرنے والی پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کنسٹرکشن کمپنی فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن(ایف ڈبلیواو) کو ضلع چترال میں 506میگاواٹ کے 3پن بجلی کے منصوبے فوری طورپرشروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ توانائی کے تمام منصوبوں کی مالی اورٹیکنیکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منصوبوں کاششماہی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اس بات کا فیصلہ چیئرمین پیڈوبورڈ صاحبزادہ سعید احمد کی زیر صدارت پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے21ویں اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئرنعیم خان،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ارشدنوید،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ مس شاہانہ، پیسکو چیف انجینئرشبیر احمدجیلانی،سرحدچیمبرآف کامرس کے صدرزاہدشنواری،سکندرخان،عبداللہ شاہ اورفواداسحاق نے شرکت کی۔اجلاس میں ایف ڈبلیواو کے ذریعے ضلع چترال میں پن بجلی کی پیداوارکے تین منصوبوں لاسپورموجی گرام ہائیڈروپاورپراجیکٹ230میگاواٹ، شوشگئی زھنڈولی ہائیڈروپاورپراجیکٹ144میگاواٹ،شوگوسن ہائیڈروپاورپراجیکٹ132میگاواٹ شروع کرنے کے بارے میں مینجمنٹ اورٹیکنکل کمیٹیوں کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور 503میگاواٹ کے مجموعی پیداوارکے تین منصوبوں کو ایف ڈبلیواوکو دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پیڈوبورڈ نے توانائی کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور اس بات پر اصولی اتفاق کیا کہ توانائی کے تمام جاری اورمکمل ہونے والے منصوبوں کی مالی اور ٹیکنکل مانیٹرنگ کے لئے سال میں دومرتبہ ششماہی کی بنیاد پرآڈٹ کیاجائے گاتاکہ مالی اور انتظامی امورکو شفاف طریقے سے چلایا جاسکے اور اس میں کرپشن کا زیروعمل دخل ہو۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں اپنے وسائل سے پیداہونے والی 56میگاواٹ پن بجلی صنعتی شعبے کے استعمال میں لانے کے لئے KPازمک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔بورڈ کو یہ بھی آگاہ کیا گیاکہ توانائی کے منصوبوں کادائرکاربڑھانے کے لئے ہائیڈل ڈیویلپمنٹ فنڈزایکٹ میں ترمیم لانے کے سلسلے میں صوبائی اسمبلی میں بل پہلے ہی پیش کیا گیاہے جس کی منظوری کے بعد ہائیڈل ڈیویلپمنٹ فنڈز تبدیل ہوکرانرجی ڈیویلپمنٹ فنڈز کی شکل اختیارکرلے گا۔اجلاس میں پیڈوملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی مختلف تجاویز پر غورکیا گیااور اسکے حل کے لئے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنے پر زوردیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





