وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی خیبرپختونخوا (KP-EZDMC)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی خیبرپختونخوا (KP-EZDMC)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی ہے جس کا مقصد صنعتکاری کے عمل کو تیز تر کرنا ہے۔واضح رہے کہ بورڈ کے بعض ممبران پہلے سے استعفیٰ دے چکے تھے اور کچھ ممبران کام میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے۔اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے باصلاحیت اور پرعزم لوگوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا اور بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی تاکہ بورڈ جذبے سے کام کر سکے۔صوبے میں صنعتوں کی بحالی اور بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے تناظر میں ازمک ایک کمپنی کے طو رپر بہترین کا م کرر ہا ہے اور صوبے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مصروف عمل ہے۔ ازمک کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں 16 اکنامک زونز قائم کئے جارہے ہیں جن میں رشکئی اکنامک زون، حطار اکنامک زون کی توسیع اور دربن اکنامک زون ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر شامل ہیں۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی صوبے میں گہری دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ازمک کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کی ضرورت کی پیش نظر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو نئے سرے سے تشکیل دیا جارہا ہے تاکہ صنعتکاری کے میدان میں مطلوبہ اہداف کا تیز رفتار حصول یقینی ہو سکے۔نئے بورڈ کا باضابطہ اعلامیہ جلد جاری کردیا جائے گا۔
<><><><><><>