(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ قیصر عالم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی دوران ملازمت تمام شعبوں میں تربیت اور کیپسٹی بلڈنگ کیلئے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ یونیسکو سمیت کئی عالمی اداروں سے بھی رابطے میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت جرنلزم ڈیپارٹمنٹ سے فار غ التحصیل صحافیوں کی خدمات انٹرن شپ کی بنیاد پر حا صل کے پروگرام کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وہ محکمہ اطلاعات سول سیکرٹریٹ پشاور کے میڈیا سیل میں خیبر پختونخوا اور فاٹا کے صحافیوں کیلئے کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے جسکا اہتمام جرنلسٹ ویلفیئر، سیفٹی اور ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات سید امیر حسین شاہ اورر فاونڈیشن کے چیئر مین سید علی حضرت باچا نے بھی خطاب کیا اور صحافیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب میں سید بخار شاہ، ناصر حسین، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابقہ صدر نثار محمود، مختلف پریس کلبز کے نمائندوں اور دیگر سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی اور زیر تربیت صحافیوں کو اپنے تجربات و مشاہدات سے آگاہ کیا۔سیکرٹری اطلاعات نے دہشت گردی اور دیگر واقعات میں جان بحق صحافیوں کے اہل خاندان کیلئے فلاحی سکیموں اور پشاور میں نادار صحافیوں کی بچیوں کیلئے دستکاری سنٹر کے قیام کو سراہتے ہوئے یہ پروگرام پورے صوبے اور فاٹا کے صحافیوں تک پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ اطلاعات کے تمام ریجنل افسران اور اہلکار ان فلاحی سرگرمیوں میں جرنلسٹس فاونڈیشن سے پورا تعاؤن کرینگے۔ قیصر عالم خان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات آئندہ میڈیا سے متعلق تین عالمی ایام کو پورے اہتمام سے منائیگی جن میں 3 مئی کو اظہار رائے کا عالمی دن، 28 ستمبر کو اطلاعات تک رسائی کا عالمی دن اور 2 نومبر کو صحافیوں کے تحفظ کا عالمی دن شامل ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کیلئے صحت انصاف پروگرام کے اجراء، نادارو جان بحق صحافیوں کی بچیوں اور بیواؤں کو سلائی مشینوں کی فراہمی نیز فاؤنڈیشن اور صحافیوں کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے ون ٹائم گرانٹ سے متعلق مطالبات پر ہمدردانہ غور کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





