چترال (نما یندہ چترال میل) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کا 8نومبر کے دن چترال میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا جس میں چترال کے عوام اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر حصہ لے رہے ہیں جبکہ چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے ممکنہ اعلان کے حوالے سے بھی عوام میں جوش وخروش پایا جاتا ہے۔اتوار کے روز پولو گراونڈ میں جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد چترال میل ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال میں سول سوسائٹی کی تنظیمیں بھی استقبال کو تاریخی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہوگئے ہیں اور بازار کو سجانے کا کا م بھی شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اور پرویز خٹک کا اس وقت دورہ چترال انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور چترال کے عوام اس دورے سے کئی توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں اور دو سال قبل سیلاب اور زلزلے سے تباہ حال انفراسٹرکچروں کی بحالی کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو خاطر خواہ فنڈز کی فراہمی بھی متوقع ہے تاکہ عوام کو مشکلات کے دلدل سے باہر نکالے جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام سیاسی طور پر بیدار لوگ ہیں اور یہاں مثبت سیاسی روایات کو پروان چڑہاتے ہوئے کسی بھی سیاسی جماعت کے مرکزی رہنماؤں کے استقبال میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





