چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن)چترال صفت زدین نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ 8نومبر2017کوسب ڈویژن مستوج کوعلیحدہ ضلع بنانے کااعلان کیاجاہارہے جوکہ انتہائی خوش آئنداقدام ہے اوراپرچترال والوں کادرینہ مطالبہ بھی تھا۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کوعلیحدہ ضلع بناکرڈپٹی کمشنر اورڈی پی اوتعینات کرنے سے علاقے کامسائل حل نہیں ہوں گے۔ضلعے کے اعلان کے ساتھ ساتھ کم ازکم دس ارب روپے پیکچ کابھی بندوبست کیاجائے اگرایسانہ ہواتواہم اس کوصوبائی حکومت کاسیاسی چال تصورکریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر موجودہ حکومت اعلان دو تین سال پہلے کرچکی ہوتی تو اب تک نیا ضلع اپنے ہاؤں پر کھڑا ہوچکا ہوتا جسے ہم صوبائی حکومت کی کامیابی اور چترال کے لیے ایک بہتر کوشش قرار دے سکتے تھے. اب جبکہ انتخابت قریب آرہے ہیں جملہ وسائل کے بغیر محض ضلع کا اعلان صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کے سوا کوئی معنی نہیں رکھتا. اس لیے ہم امید رکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت اپر چترال والوں کی اس دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے اور اپنے اعلان کو بامعنی بنانے کے لیے ضلعے کے ساتھ کم ازکم دس ارب روپے فنڈزکابھی اعلان کریگا تونئے ضلع کا خیر مقدم کریں گے
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





