چترال (نمائندہ چترال میل) مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم اور چترال کی معروف دینی اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ کی طرف سے ضلع چترال میں میٹرک کے امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو نقد انعام اور شیلڈ دینے کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر مہمان خصوصی تھے جس میں ضلع بھر سے ماہرین تعلیم، سیاسی وسماجی شخصیات اوراساتذہ کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ارشاد سودھر نے معیاری تعلیم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ قوموں کی ترقی کے لئے یہ نقطہ آغاز ہے اور معیاری تعلیم کے منزل کے حصول کے لئے حکومت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ سول سوسائٹی کا بھی ایک کردار متعین ہے جسے ادا کرنے کی کئی صورتیں ہیں اور طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کے ایسے سلسلے ان کا حصہ ہیں جوکہ چترال میں قاری فیض اللہ نبھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اور کوئی کوتاہی اور لغزش برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سابق ڈی۔ سی چترال اسامہ وڑائچ کی طرف سے چترال میں کیرئر پلاننگ اور کوچنگ کے لئے قائم کردہ ٹریننگ اکیڈیمی کو مزید فعال بنانے اور سینٹنل ماڈل سکول کے اڈیٹوریم کو جدید ڈیزائن کے مطابق تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری کا چترال کے ساتھ دلی لگاؤ ہے اور انہیں چترال میں تعینات کرتے ہوئے خصوصی ہدایت دی ہے کہ ترقی کے کسی بھی سیکٹر میں ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ تعلیم اور صحت کو اس مرکزی مقام حاصل ہے۔ ڈپٹی ڈی۔ ای۔او (مردانہ) چترال ممتاز احمد،اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان، قاری فیض اللہ کی طرف سے انعامی سلسلے کا کنوینر اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان کے علاوہ مذہبی وسماجی شخصیات قاری جمال عبدالناصر نے بھی خطاب کیا۔ پبلک سیکٹر کے سکولوں میں پہلے دو انعامات گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے طلباء نے حاصل کیں جس کا طا لب علم محمد حنیف نے پہلی اورسہیل عباس اور اشفاق الرحمن نے مساوی نمبر لے کر د وسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایون کی طالبہ مدیحہ سباکو تیسری پوزیشن کی انعام مل گئی۔پرائیویٹ سیکٹر سکولوں میں چتر ال ماڈل سکول اینڈ کالج کی طالبہ تنزیلہ غلام نے پہلی اور جی۔ڈی لینگ لینڈ سکول کی دو طالبات آمنہ شجاع اور عنبرین مقصود نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی اور کالاش کمیونٹی کے طلباء وطالبات میں پہلی پوزیشن بھی اسی سکول کی طالبہ رخسانہ اعظم کو مل گئی۔ پہلی پوزیشن ہولڈروں کو 40ہزار روپے، دوسری پوزیشن ہولڈروں کو 30ہزار اور تیسری پوزیشن ہولڈروں کو 20ہزار روپے جبکہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو 10ہزار روپے کے انعام دے دئیے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات