چترال (نمائندہ چترال میل) چترال میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں بائی پاس روڈ کو پانی ڈال کر دھونے کا کام شروع کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودر کے حکم پر اے سی چترال عبدالاکرم خان نے تحصیل میونسل ایڈمنسٹریشن کے عملے کے ذریعے بائی پاس کی دھلائی کرادی اور کام کی خود نگرانی کرتے رہے جبکہ تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اور ٹی۔ ایم۔ او قادر ناصر بھی موقع پر موجود رہے۔ گزشتہ جمعرات کو چترال شہر میں ہفتہ صفائی کا افتتاح کرتے ہوئے نئی تعینات ہونے والے ڈی۔ سی نے اعلان کیا تھاکہ چترال کو آئنہ کی طرح صاف ستھرا بنادیا جائے گا۔ بائی پاس روڈ کی دوسال تعمیرکے بعد کچرے کی تہہ جم جانے کی وجہ سے بہت ہی بدنما ہوگیا تھا جس کا ڈی۔سی نے سخت نوٹس لے لیا تھا۔ صفائی کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالاکر م نے کہاکہ شہر کو صاف اور ستھرا رکھنا ہر شہری کا فرض ہے جن کے تعاون کے بغیر کوئی بھی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ شہری حدود میں گندگی اور غلاظت جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات