علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 23ا کتوبر تک سنگل لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ خان نے بتایا کہ خزاں 2017کے داخلے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے تمام پروگرام کے داخلے فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں 23اکتوبر 2017 تک سنگل لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔(میٹرک 100روپے) (ایف اے۔بی اے۔اے ڈی ای 200روپے)اور (بی ایڈ۔ایم ایڈ 500روپے)کردی گئی ہے۔ داخلہ فارمز ریجنل آفس کے علاوہ دروش، بونی،گرم چشمہ، مستوج، بریپ، تورکہو، شاہگرام، او ر موڑ کہو سنٹروں میں دستیاب ہونگے۔ اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کے ویب سائڈ سے بھی ڈاؤں لوڈ کی جاسکتی ہے۔ مذید معلومات کے لئے عبدالسمیع(ریسرچ اسسٹنٹ) موبائل نمبر0346-9890639 یاہماری ویب سائٹ www.aiou.edu.pk اورذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 0943-412138 ۔0943413419

رفیع اللہ خان
ریجنل ڈائریکٹر
علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی چترال