خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے نتیجے میں مجاز حکام نے فوری طور پر محکمہ اعلیٰ تعلیم میں اکنامکس کے شعبے میں تقرر شدہ لیکچررز(بی پی ایس۔17) کی پوسٹوں پر تعینات،، دو چترالی بھی شامل۔ دیکھئے تفصیلی رپورٹ

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے نتیجے میں مجاز حکام نے فوری طور پر محکمہ اعلیٰ تعلیم میں شعبہ اقتصادیات کے17،شماریات کے سات،قانون کے تین،مطالعہ پاکستان کے پانچ اور پشتو کے دو لیکچراروں (بی پی ایس۔17) کے تقرریاں کی ہیں اور صوبے کے مختلف کالجوں میں ان کی تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اکنامکس کے شعبے میں تقرر شدہ لیکچررز(بی پی ایس۔17) کی پوسٹوں پر تعینات ہونے والوں میں ارسلان اقبال ولد اقبال احمد ضلع مردان کو گورنمنٹ ڈگری کالج تخت بھائی(مردان) میں کی گئی ہے اسی طرح وقاص احمد ولد شفیق الرحمان سکنہ مانسہرہ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ،محمد عطاء الاسلام ابرار ولد نور الاسلام سکنہ مردان کو گورنمنٹ ڈگری کالج صوابی،محسن علی ولد محمد واحد جان سکنہ ضلع سوات کو گورنمنٹ ڈگری کالج خوازہ خیلہ سوات،محمد فرقان ولد ثناب گل سکنہ کوہاٹ حال پشاور کو گورنمنٹ ڈگری کالج ٹل ہنگو،مہم زادہ ولد حسن زادہ ضلع دیر لوئر کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ دیر پایاں،سید غیاث الدین ولد سید محمد صادق شاہ ضلع پشاور کو گورنمنٹ ڈگری کالج بڈھ بیر پشاور،شیر نواز ولد میر نواز خان ضلع چترال کو گورنمنٹ ڈگری کالج بونی(چترال)،سلیم اللہ خان ولد عبدالمناف ضلع مالاکنڈ کو گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ(مالاکنڈ)،ساجد الرحمان ولد اسد الرحمان ضلع چترال حال پشاور کو گورنمنٹ ڈگری کالج چترال،محمد جنید ولد محمد خورشید ضلع ایبٹ آباد کو گورنمنٹ ڈگری کالج شیروان ایبٹ آباد،نعمان احمد ولد ریاض احمد (رہائش راوالپنڈی) کو گورنمنٹ ڈگری کالج دربند مانسہرہ،سعید الرحمان ولد شاہی بول سکنہ ضلع چترال کو گورنمنٹ ڈگری کالج واڑی دیر بالا، حبیب شیر ولد جلات خان سکنہ ضلع پشاور کو گورنمنٹ کالج پشاور،منور جاوید ولد محمد جاوید ضلع مردان کو گورنمنٹ ڈگری کالج صوابی،نعمان رشید ولد لعل باد خان سکنہ ضلع کوہاٹ کو گورنمنٹ ڈگری کالج ہنگو اور عمر ریاض ولد نصیر خان سکنہ ضلع کرک کو گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈہ داؤدشاہ کرک میں خالی اسامیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سٹیٹسٹکس لیکچرار کی اسامیوں پر تعینات ہونے والوں میں نواب علی ولد نثار خان سکنہ ضلع پشاور کو گورنمنٹ سپریئر سائنس کالج پشاور،خزاں شیر ولد ناموس خان ضلع پشاور کو گورنمنٹ ڈگری کالج بڈھ بیر پشاور،منصب علی ولد اول میر ضلع چارسدہ کو GAAKDC اتمانزئی چارسدہ،جاوید حیات ولد حیات محمد خان ضلع دیر بالاکو گورنمنٹ ڈگری کالج براول دیر بالا،ضیا الحسن ولدامیر افضل خان سکنہ ضلع نوشہرہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج مدین سوات،حامد اقبال ولدشیر اکبر ضلع بونیر کو گورنمنٹ ڈگری کالج طوطالئی بونیر اور محمد خان ولد رحمانی گل ضلع مردان کو گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ مردان میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح محکمہ شعبہ قانون کے لیکچرار کی خالی اسامیوں پر تعینات ہونیوالوں میں محمد عدنان تبسم ولد خان شیر سکنہ ضلع مردان کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ،ارباب وحید عالم ولد ارباب مراد علی سکنہ ضلع چارسدہ حال نوشہرہ کو گورنمنٹ ڈگری کالج ناگمان پشاور اور محمد انیس خان ولد اورنگزیب خان ضلع دیر پایاں حال پشاور کو گورنمنٹ ڈگری کالج ثمر باغ دیر پایاں میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ مطالعہ پاکستان کے لیکچرار کی پانچ اسامیوں پر تعینات لیکچررز میں گوہر علی شاہ ولد محمد رحیم شاہ ضلع دیر بالا حال پشاور کو گورنمنٹ ڈگری کالج براول دیر بالا،محمد نعمان ولد دوست محمد ضلع مالاکنڈ کو گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ مالاکنڈ،حضرت زمان ولد اکبر خان ضلع صوابی کو گورنمنٹ ڈگری کالج زروبی صوابی،اعجاز احمد ولد فضل خالق ضلع سوات کو گورنمنٹ ڈگری کالج خوازہ خیلہ سوات اور حسن جہانگیر ولد گل بہادر ضلع صوابی کو گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹھا صوابی میں تعینات جبکہ پشتو لیکچرار کی خالی اسامیوں پر بھی تعینات کیے گئے لیکچررز میں ریاض احمد ولد سیال محمد ضلع دیر پایاں کو گورنمنٹ کالج پشاور اور شہاب الدین ولد قیام الدین ضلع مالاکنڈکو گورنمنٹ ڈگری کالج پور ن شانگلہ میں تعینات کر دیاگیا ہے۔ان امور کااعلان محکمہ اعلیٰ تعلیم،آرکائیوز و لائبریری حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے پانچ الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔