چترال (نمائندہ چترال میل) مسافروں کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے پشاور اور راولپنڈی سے چترال کیلئے چلنے والی کوسٹرز کی فٹنس کا جائزہ لیتے ہوئے بعض کوسٹروں کو غیر تسلی بخش قرار دے کر بھاری جرمانہ کرنے کے علاوہ تھانے میں بند کر دیا ہے۔ پیر کے روز انہوں نے اتالیق مین اڈہ اور دنین میں کوسٹر اڈوں پر چھاپہ مارا۔ اور مقامی ایکسپرٹ کے ذریعے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے۔ کہ یہ گاڑیاں چترال سے پنڈی اور پشاور کیلئے کس حد قابل اعتماد ہیں۔ اس موقع پر باری باری تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اور مجموعی طور پر آٹھ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ جنہیں طویل سفر کیلئے غیر تسلی بخش قرار دیے گئے اور اُن کے کاغذات نامکمل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم نے موقع پر مجموعی طور پر 13ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اور دو کوسٹروں کو اُن کی مکمل اوور ہالنگ تک تھانہ چترال میں کھڑی کرنے کا آرڈر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا۔ کہ مسافروں کی جانوں سے کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اور اس لانگ روٹ پر صرف وہی گاڑیاں چل سکتی ہیں۔ جن کی حالت تسلی بخش ہو۔ سیٹ آرام دہ ہوں اور جملہ درکار دستاویزات اُن کے پاس درست حالت میں موجود ہوں۔ بصورت دیگر کسی سے بھی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا۔ کہ کوسٹر میں ایڈیشنل (فولڈنگ سیٹ) کا کرایہ چترال سے پشاور 750روپے ہو گا۔ انہوں نے کوسٹر ڈرائیوروں کو ہدایت کی۔ کہ وہ اپنے کاغذات اور گاڑیوں کی درستگی کے بعد اُن کی رپورٹ انتظامیہ کو دیں۔ تاکہ اُن کی دوبارہ چیکنگ کی جاسکے۔ واضح رہے۔ کہ پشاور اور راولپنڈی سے بعض ایسے کوسٹر سروس کر رہے ہیں۔ جن کی حالت درست نہ ہونے کے سبب 24گھنٹے میں بھی چترال نہیں پہنچتے۔ جس سے مسافروں کی جان کو خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ اُنہیں راستے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خصوصا خواتین اور بچے انتہائی تکلیف دہ صورت حال سے دوچار ہوتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر چترال کے اقدام کو سراہا ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے۔ کہ کرایوں پر کنٹرول رکھنے کیلئے بھی مختلف مقامات پر چیکنگ کا عمل دہرایا جائے۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی