چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے پارٹی ترجمان اور انسانی حقوق کے رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں یونیورسٹی آف چترال میں خالی آسامیوں پر شفاف انداز میں تقرریاں کرنے پر پراجیکٹ ڈایریکٹر بادشاہ منیر بخاری کے کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف چترال کا قیام بحیثیت چترالی اُن کی دلی تمنا تھی۔نیازی اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یونیورسٹی کے لئے تین آرب روپے کا گرانٹ منظور کیا ہے۔اُنہوں نے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس سال دسمبر میں چترال کے دورے پر آرہا ہے۔مسلم لیگ (ن) چترال نے وزیر اعظم کو چترال یونیورسٹی کا بھی دورہ کرنے اور مزید فنڈ دینے کی تجویز دی ہے۔وزیراعظم انشاء اللہ یونیورسٹی کا دورہ کرینگے۔اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے اعلان کے مطابق چترال یونیورسٹی کی تعمیر وترقی کے لئے مزید اقدامات کی منظوری دینگے۔وزیراعظم خاقان عباسی 25دسمبر کو گولین گول 106میگاواٹ بجلی گھر سے 36میگاواٹ بجلی چترال کے لئے فتتاح کرینگے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جوٹی لشٹ میں ٹرانسفارمر پہنچادئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










