(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں مندرجہ ذیل افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شہزاد خان بنگش(پی اے ایس۔ بی ایس۔21) کو تبدیل کر کے ان کی بحیثیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تقرری کی گئی ہے جبکہ چئیر مین پراونشل انسپکشن ٹیم محمد فہیم وزیر (پی اے ایس۔بی ایس۔21) کی بحیثیت سیکرٹری صنعت، کامرس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن تقرری کی گئی ہے۔سیکرٹری صنعت، کامرس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن مس فرح حامد (پی اے ایس۔بی ایس۔21) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس طرح سیکرٹری زکوٰۃ، عشر اور سوشل ویلفئیر اینڈ وومن امپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ فرخ سیر (پی سی ایس۔ای جی۔ بی ایس۔21) کی بحیثیت چئیر مین پراونشل انسپکشن ٹیم، سیکرٹری محکمہ خوراک عصمت اللہ خان (پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔20) بحیثیت چئیر مین ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی،کوآرڈینیٹر پراونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر فار پولیو ایریڈیکیشن محکمہ صحت محمد اکبر خان (پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ خوراک، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حسن محمود یوسفزئی (پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے، سپیشل سیکرٹری ریگولیشن اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ مسعود احمد (پی سی ایس۔ایس جی۔ بی ایس۔20) کی بحیثیت چئیر مین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ، چئیر مین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ اصغر علی (پی سی ایس۔ ایس جی۔ بی ایس۔20) کی بحیثیت سیکرٹری لال، پارلیمنٹری افئیرز اینڈ ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ،ایڈیشنل سیکرٹری لاء ڈیپارٹمنٹ مختار احمد (پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔20) کی بحیثیت ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، سیکرٹری انفارمیشن،پبلک ریلیشن اورکلچر ڈیپارٹمنٹ ارشد مجید (پی اے ایس۔بی ایس۔19)کی بحیثیت سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (انہیں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے)، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید اختر حسین شاہ (پی سی ایس۔ایس جی۔ بی ایس۔20)کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے، سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ (E) ڈیپارٹمنٹ مس فریحہ پاؤل (پی سی ایس۔ایس جی۔ بی ایس۔20) کی بحیثیت سیکرٹری زکوٰۃ، عشر اینڈ سوشل ویلفئیر اینڈ وومن امپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد الغفور بیگ (پی سی ایس۔ ای جی۔ بی ایس۔20) کی بحیثیت کمشنر ڈی آئی خان، ینسپکٹر جنرل جیل خانہ جات عزیز خان خٹک (پی سی ایس۔ایس جی۔ بی ایس۔20) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے، ڈائریکٹر سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اجمل خان (پی سی ایس۔ای جی۔ بی ایس۔20) کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے، منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) کامران رحمان خان (پی اے ایس۔بی ایس۔20) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل صوبائی محتسب، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا منظور احمد (پی سی ایس۔ ایس جی۔بی ایس۔20،ترقی پر)سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ شہاب علی شاہ کی بحیثیت پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا (انہیں سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے)، سپیشل سیکرٹری ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ قیصر عالم (بی ایس۔19پروٹوکول سروس)کی بحیثیت سیکرٹری انفارمیشن، پبلک ریلیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر خیبر پختونخوا کی بحیثیت سیکرٹری محکمہ زراعت، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور شاہد اللہ (پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ریاض محسود (پی سی ایس۔ای جی۔ بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی عطاء الرحمان (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت مسعود یونس (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈائریکٹر انڈسٹریز خیبر پختونخوا نثار احمد (پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں افسر بکار خاص شاہ محمود (پی اے اینڈ اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی یو۔پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر ای ایس آر یو۔ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ شریف حسین (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا، ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سیدہ تنزیلہ صباحت (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ (E) ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی ڈیپارٹمنٹ عابد اللہ (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ محمد نعیم (ایسوسی ایٹ پروفیسر۔بی ایس۔19) کو اپنی اگلی تعیناتی کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیش رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر بکار خاص عاطف رحمان (پی اے ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت کو آرڈینیشن پراونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر فار پولیو ایریڈیکیشن محکمہ صحت، ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ محمد نادر خان رانا (پی ایم ایس۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت زبیر احمد (پی ایم ایس۔بی ایس۔19،ان کی ترقی پر) بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر کیپٹن (ریٹائرڈ) سرمد سلیم اکرم (پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ڈائریکٹر انڈسٹریز خیبر پختونخوا، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت سہیل خان (پی اے ایس۔بی ایس۔18) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ احمد خان (پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔19) کی بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اوقاف، حج و مذہبی امور اور اقلیتی امورتبادلے و تعیناتیاں کی گئی ہیں۔مندرجہ بالا حکم نامے کے نتیجے میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد فخر عالم عرفان (پی اے ایس۔بی ایس۔20) کو سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات