( چترال میل رپورٹ )خیبرپختونخوا میں ڈینگی ایک بار پھر بے قابو ہوگیا ہے، پشاور میں ایک اور مریض ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا جس کے باعث پشاور میں اب تک ڈینگی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔
پشاور میں اب تک سیکڑوں افراد میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، گزشتہ کچھ عرصہ قبل بھی پشاور میں ڈینگی کے باعث محکمہ پنجاب صحت نے صوبے کے ماہر ڈاکٹروں کو پشاور بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے ادویات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا تاہم صوبائی حکومتوں کی کوششوں کے باوجود پشاور میں ڈینگی پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
سیکرٹری صحت عابد میجد نے چند روز قبل عدالت کو بتایا تھا کہ محکمہ صحت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کررہا ہے اور تمام اسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاہم ڈینگی کا مچھر 5 سال تک ختم نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ اگلے سال ڈینگی کی روک تھام کے لیے ابھی سے کوششیں شروع کی جائیں اور فنڈز بھی مختص کیے جائیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات