تھائی لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک سے زائد شادیاں کرنا غیرقانونی ہے، لیکن اس کے باوجود ایک تعمیراتی ٹھیکیدار نے نہ صرف 120 شادیاں کی ہیں، بلکہ ان کے 28 بچے بھی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تمام بیویاں اس بات سے واقف ہیں اور خوش و مطمئن ہیں، تامبون پرسرت بینکاک سے 90 کلومیٹر دور ضلع فرومنی میں اپنے علاقے کے سربراہ ہیں، صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مجموعی طور پر 100 سے زائد خواتین سے شادیاں کرچکے ہیں۔ 58 سالہ تامبون پرسرت ایک کامیاب بلڈر ہیں اور انہوں نے میڈیا نمائندوں کو اپنے گھر بلاکرایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے 28 بیٹے بیٹیاں اور 120 بیویاں ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں ایک طویل عرصہ لگا ہے اور انہوں نے 17 برس کی عمر میں پہلی شادی کی تھی اور ان کی پہلی بیوی ان سے عمر میں ایک دوبرس چھوٹی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بیگمات کی اکثریت 20 سال کے آس پاس ہے، کیونکہ بڑی عمر کی خواتین بہت بحث کرتی ہیں۔تامبون نے اعتراف کیا کہ ان کا کنسٹرکشن کا کام جیسے جیسے پھیلتا گیا، ان کی غیرمعمولی عادت بن گئی کہ جہاں بھی وہ گھر بناتے وہاں ایک گھر اپنے لیے بناتے اور اپنی نئی دلہن کو وہ گھر دیتے۔ اس طرح جہاں جہاں انہوں نے عمارتیں بنائیں وہاں اپنا گھر بھی بنایا اور نئی بیوی کو وہاں جگہ دی۔ تامبون کے مطابق وہ اپنی تمام بیویوں سے محبت رکھتے ہیں اور وہ بھی ان کی شادیوں سے واقف ہونے کے باوجود ان سے محبت رکھتی ہیں ان کی بیگمات نہ ہی آپس میں جھگڑتی ہیں اور اور نہ ہی ان سے جرح کرتی ہیں۔ گویا سب نے صورتحال کو قبول کرلیا ہے۔ ’میں ان سب کی قدر اور احترام کرتا ہوں اور ان کے والدین سے لڑکی کا ہاتھ مانگتا ہوں اور باقاعدہ انداز میں یہ شادیاں ہوتی ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات