چترال (ارشاد اللہ شاد ؔ) تبلیغی اجتماع کے حوالے سے گزشتہ روز دروش مرکز آباد میں عظیم الشان اجتماع کا انعقا د کیا گیا۔ جس میں چترال کے قرب و جوار سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں علماء کرام حضرات نے سیر حاصل گفتگو کی۔ مقررین حضرات نے اجتماع سے خطاب ہو کر فرمایا کہ ہمارے مسائل، مشکلا ت اور بے سکونی کی بڑی وجہ حضور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹنا ہے۔ جہاں آقائے دو جہاں ﷺ سے محبت ہوگی وہاں امن، برکت اور راحت ہوگی۔ اللہ کو راضی کرنے کیلئے امت مسلمہ اپنے گناہوں پر نادم ہواور صدق دل سے توبہ کریں اور دلوں کو اللہ کے رسول کی محبت سے آباد کریں۔ مزید کہا گیا کہ اسلامیان پاکستان قرآن و سنت کے راستے پر آجائیں، حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی چھوڑ دیں، معاملات زندگی میں انصاف سے کام لیں، کسی کی حق تلفی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع کا اصل مقصود دین مبین کے احیاء، تجدید ایمان اور امت مسلمہ کے اندر دین اسلام کی ترویج و اشاعت کی تحریک ہے۔ بالخصوص نوجوانوں کیلئے یہ پیغام دیا گیا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق زندگی بسر کریں اور اسی میں ان کی دین و دنیا وی کامیابی ہے۔ اجتماع کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ختم ہوا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات