ع سے عاجز، و سے وفادار، ر ا سے راست باز، ت سے تقویٰ۔ ان تمام الفاظ کو اگر ملا دیا جائے تو ایک ایسا لفظ وجود میں آتا ہے جس کے بغیر کائنات کے اس عنصر میں عاجزی، شرم و حیا، وفاداری، انس و محبت، صبر و تحمل، عصمت و راحت غرضیکہ ہر ایک خوبی ملتی ہے۔ عورت کو معاشرے میں وہ مقام حاصل ہے جو دنیا میں شاید کسی دوسرے رشتے کو حاصل ہو۔ اگر ہم سوچیں ہمارے معاشرے میں وہ کون سے ایسے عنا صر ہیں جو کہ ہماری خواتین کو مغربی تعلیمات سکھانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے پہلے تو ہمارا میڈیا آتا ہے۔ میڈیا جو کہ سوسائٹی کا ترجمان ہوتا ہے لیکن ہمارا میڈیا اس خوبی سے محروم ہے جو کہ صرف اور صرف مغربی اور انڈین کلچر کو غیر معمولی حد تک عام کر رہا ہے۔ مغربی اور انڈین کلچر کی اس طرح عکاسی کی جاتی ہے ک ہمارے آنے والی نسلیں اس بات کو ماننے پر مجبور ہیں کہ یہی اصل زندگی ہے۔
ہمارے ٹی وی چینلز پر چلنے والے ہر پروگرام میں ہر لمحہ عورت کو کسی نہ کسی طرح تذلیل کی جاتی ہے۔ روزمرہ ٹی وی پروگرامز میں ایسی ایسی کمرشل چلتی ہے کہ فیملی میں بیٹھا ایک عام شہری ٹی وی بند کر نے میں دیر نہیں کرتا۔ ہمارے ٹی وی کمرشلز میں خواتین کو بطور تشہیر پیش کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے نوجوانوں میں لمبے بال اور خواتین میں بوائے کٹ کا رجحا ن عام ہو رہا ہے۔ ہماری میڈیا عورت ذات کو مغربی میڈیا کی کاپی کرتے ہوئے صرف اور صرف زینت محفل بنا دیا ہے۔
انڈین چینلز، ڈش و کیبل، فیشن شو، ماڈرن سوسائٹی اور پسند کی شادی کے نام پر آج کل لڑکیاں والدین کا منہ کالا کر رہی ہیں۔ اس طرح موجودہ حالات میں عورت کے معانی ع سے عریانی، و سے وبال، ر سے راگ، ت سے تجردکے بن گئے ہیں۔ ہم ایسے عناصر کا جو کہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتے ہیں بائیکاٹ کرکے اپنے معاشرے کو کس طرح بچاتے ہیں۔ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے….؟
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





