چترال(نمائندہ چترال میل)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اکتوبر میں دورہ چترال موقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اکتوبر کے مہینے میں چترال کا دورہ کرینگے جسکی دعوت انہیں رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے دی ہے۔ اپنے دورہ چترال کے موقع پر وزیر اعظم چترال میں کئی ایک منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے حوالے جتنے بھی منصوبے وفاقی اے ڈی پی میں شامل کئے گئے ہیں انہیں ہر حال میں مکمل کیا جائیگا اور مزید بڑے منصوبے شروع کئے جائینگے۔چترال کے دورے کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں چترال کے دورے کی دعوت دی۔اس سلسلے میں رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے وزارت مواصلات میں ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کیں جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے چترال کے لئے منظور شدہ بڑے منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے اور وزیر اعظم کے متوقع دورے کے انتظامات کے حوالے سے چار وفاقی وزراء جلد ہی چترال کا دورہ کرینگے۔ممکنہ طور پر چترال کا دورہ کرنے والے چار وفاقی ورزاء میں وزیر مواصلات،وزیر صحت طاہرہ افضل تارڑ،پانی و بجلی کے وزیر سید جاویدعلی شاہ اور تیل اور گیس کے وزیر جام کمال شامل ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات کے ساتھ میٹنگ میں وزیر موصوف نے چترال گرم چشمہ،بونی مستوج،تورکہو روڈ،کلکٹک،دروش چترال روڈ پر پیش رفت کو مزید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ چترال بمبوریت روڈ کو ایکنک کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والے ان سڑکوں پر ضابطے کی کاروائی کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا اور جلد ہی ان پر عملاً کام شروع کیا جائیگا۔
معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ممبر پلاننگ اگلے ہفتے کے دوران چترال کادورہ کرکے تریچ سے اویر تک ٹرک ایبل روڈ کی تعمیر کا جائزہ لینگے اور اس سلسلے میں کاروائیوں کا آگے بڑھایا جائیگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات