چترال(نمائندہ چترال میل)بدھ 30اگست کوچترال کے پریس کلب میں انجمن ترقی کھوارحلقہِ چترال کے عہدیداران سمیت ممبران کا اہم اجلاس ہوا جس میں انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال کے سابق کابینہ کی مدت پوری ہونے پر کابینہ کو تحلیل کیا گیا اور نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔مذکورہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس اجلاس کی صدارت انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدر شہزادہ تنویر الملک نے کی۔اجلاس میں سابق صدر حلقہ چترال افضل اللہ افضل نے اپنی دورانیہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کابینہ کے تحلیل کا اعلان کیا۔اجلاس میں باہمی مشورر اتفاق رائے سے سابق جنرل سیکرٹری حلقہ چترال محمد نواز رفیع کو نئے کابینہ کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔اس کے ساتھ عہدیداران میں مسرت بیگ مسرت سرپرست اعلیٰ حلقہ چترال،حسن بصری حسن سینئر نائب صدر حلقہ چترال،جاوید علی خان نائب صدر حلقہ چترال، اسمعیل الرحمن رحمانی جنرل سیکرٹری حلقہ چترال،محمد علی راحیل جائنٹ سکرٹری حلقہ چترال،سید الرحمن سیدی فنانس سکرٹری حلقہ چترا ل اورفدا احمد ساگر انفارمیشن سیکرٹری حلقہ چترال شامل ہیں۔مذکورہ اجلاس میں حلقہ چترال کے لئے مجلس شوریٰ بھی تشکیل دے دی گئی جسمیں میں چیئرمین شیر اکبر صبا،شاہ جہان ممبر،شیربڑانگ خان گداز ممبر،عبدالولی خان خاموش ممبر،کریم اللہ ثاقب ممبر اور محبوب الحق حقی ممبر شامل ہیں۔اجلاس کااختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال